کشمیریوں کیساتھ ، تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں : ترکیہ کی پارٹیوں کے رہنما 


اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت کا عزم ظاہر کیا ہے اور آزاد جموں اینڈ کشمیر اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ ترکیہ کشمیری باشندوں کے ساتھ ہے۔ ترکیہ میں کشمیری رہنماو¿ں کے ایک وفد نے ترک سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔ سپیکر آزاد جموں کشمیر اسمبلی نے کشمیری وفد کی قیادت کی۔ کشمیری وفد کا ترکیہ کے سیاسی رہنماو¿ں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وفد نے ترکیہ کے سیاست دانوں اور قانون سازوں کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت کو ہر صورت کشمیر کا حق خود ارادیت تسلیم کرنا ہوگا، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں 1949ءسے عمل درآمد کی منتظر ہیں۔ مودی حکومت نے 2019ء کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ظلم و ستم کا نیا دور شروع کیا۔ کشمیری وفد نے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور تعلیمی اداروں کی دانستہ تباہی کی نشان دہی کی۔ مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت نے 2019ء میں آرٹیکل 370 اور 35-اے کو منسوخ کیا تھا۔ وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کی مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا۔ وفد نے ترکیہ کی رفاہ پارٹی کے رکن ڈوگن بیکن سے بھی ملاقات کی۔ ترکیہ کی قومی اسمبلی کے رکن اور کشمیری تحریک آزادی کے ہمنوا برہان کیاترک نے بھی وفد سے ملاقات کی۔ وفد نے ترکیہ کی سعادت پارٹی اور قومی اسمبلی کے رکن مہمت کرامانا سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کے کردار کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکیہ حمایت

ای پیپر دی نیشن