نگران وزیراعظم سے ملاقات، نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت: محسن نقوی 

Aug 13, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت گورنمنٹ ہاو¿س مری میں خصوصی اجلاس میں 14 اگست کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ اگلے 48 گھنٹے کے دوران مری میں 4 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے ٹریفک مینجمنٹ کے جامع پلان کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے ضلع مری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مری کے سیاحتی علاقے کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ یوم آزادی پر مری میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر پیشگی انتظامات کئے جائیں۔ محسن نقوی نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہاہے کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے او ریہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوان ہمارے معاشرے کا روشن مستقبل اور کل کے رہنما ہیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وسائل کی فراہمی تابناک مستقبل کے لئے سود مند سرمایہ کاری ہے۔ محسن نقوی کی انوارالحق کاکڑ کو نگران وزاعظم پاکستان تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے نشہ آور اشیا ءبیچنے اوراستعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کاحکم د یتے ہوئے کہا کہ منشیات سپلائی کرنے والے بڑے ما فیا کوقانون کے شکنجے میں لایاجائے۔وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت کی کہ سکولوں اورکالجز میں منشیات فروشی کو ہر قیمت پر روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے مشن کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔آئس اور دیگر منشیات کی وجہ سے اخلاقی برائیاں جنم لے رہی ہیں اورسڑکوں کے اطراف پر منشیات کے عادی افراد کی موجودگی الارمنگ ہے۔نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نگران وزیر اعظم تعینات ہونے پر انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد دی۔


محسن نقوی
 

مزیدخبریں