مری(نامہ نگار خصوصی) ملک میں چھ ماہ کے اندر جنرل الیکشن ہوجائینگے ،وزیراعظم شہباز شریف کی قیاد ت میں پی ڈی ایم کی حکومت نے وطن عزیز کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات محنت کرکے یہ ٹارگٹ حا صل کیا ،پوری امید ہے کہ پاکستان کی معیشت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائیگی اور پاکستا ن دوبارہ وہ مقام حاصل کرلے گاجس کاخوا ب علا مہ اقبال اوربانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جنا ح نے دیکھاتھا۔ان خیالا ت کااظہار سابق سپیکر قو می اسمبلی و مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن سردار ایاز صاد ق نے مر ی بار ایسوسی ایشن میں وکلاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اورانصاف کی فراہمی میںوکلاء کا اہم کردا ر ہے۔اس موقع پر سردارایازصادق مسلم لیگ لائرز و نگ فورم مری کے صدر اسد اقبال عبا سی ایڈووکیٹ اورمحمد نذیر عباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستا ن کی دعوت پر مری بار ایسوسی ایشن آئے اوروکلاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کار وباری طبقے کی بہتری کیلئے معاشی کونسل کا قیام عمل میں لایا ہے جس سے ملکی معیشت اور سرمایہ کاری میں بہت بہتری آئے گی، معیشت کو بہتر کرنے کیلئے بارڈر پر سمگلنگ کو روکنے کے بھی موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔مری بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد عباسی،مری بار کے سابق صدر اسد اقبال عباسی ایڈو وکیٹ،نائب صدر ناصر عباسی ایڈووکیٹ ، شبیر محمود ملک ایڈو وکیٹ،مدیحہ ظفر ایڈووکیٹ ،سرد اد مسعود احمد خان ایڈووکیٹ،را جہ عبدالرحمن ایڈوو کیٹ،ما جد نور ایڈووکیٹ ،اشتیا ق احمد عباسی ایڈ وو کیٹ، عامر اقبال ایڈووکیٹ، عمران عباسی ایڈو و کیٹ،نعمان زیب عباسی ایڈو و کیٹ، سردار یاسر ایڈ ووکیٹ ،خالد چوہدری ،اویس علی مدنی ایڈوو کیٹ اوردیگر نے بھرپورشرکت کی اورسردارایاز صاد ق کامری بارآمدپر شکریہ ادا کیا۔