قران کریم کی تعلیمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، مولانا قاضی یوسف

Aug 13, 2023

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) معروف عالم دین مولانا قاضی محمد یوسف قریشی نے کہا ہے کہ قران کریم کی تعلیمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں اور قرانی علوم حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے والے دین دنیا میں کامیابی سے سرفراز ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ چھچھ کے ممتاز عالم دین مولانا محمد ایوب کے پوتے اور مولانا محمد مسعود اختر ضیا کے بیٹے عکرمہ مسعود کے حفظ قران کریم کی تکمیل کے موقع پر جامعہ اسلامیہ عید گاہ روڈ حضرو میں منعقدہ ختم قران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا محمد مسعود اختر ضیا کے دو بیٹے حافظ عبداللہ بن مسعود اور حافظ عبید اللہ بن مسعود بھی اس سے قبل حفظ قران کریم کی سعادت حاصل کر چکے ہیں یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اس موقع پر مولانا قاری محمد اسماعیل مولانا سعید الرحمن رحمانی، مولانا مفتی معین الدین، مولانا قاضی محمد طیب ، مولانا محفوظ الرحمن،مولانا وحید الحسن،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی حضرو نزاکت خان،وائس چیئرمین نزاکت حسین، ڈاکٹر سعید احمد خان،حاجی محمد افضل، حافظ انعام الحسن،قاری حنظلہ رحمانی،شبیر احمد،قاری سعید احمد،حافظ محمد مدثر، مولانا محمد عمار،حافظ اویس احمد،خرم ڈار اور کثیر تعداد میں دیگر حضرات نے شرکت کی اور حفظ قران کریم کی تکمیل کی تکمیل پر پر مولانا محمد مسعود اختر ضیا اور ان کے بیٹوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مولانا محمد ایوب مرحوم کی گراں قدر دینی خدمات کے تسلسل کو ان کی اولاد اسی طرح جاری اور ساری رکھے گی۔

مزیدخبریں