وزارت تعلیم نے عارضی ملازمین کی برخاستگی کے احکامات منسوخ کر دئیے

 اسلام آباد(وقائع نگار +خبر نگار)ڈائریکٹر ماڈل کالجز کی جانب سے 3 سو عارضی ملازمین کی برخاستگی پر اساتذہ کی تنظیموں نے سخت ردعمل دیا ہے جس کے بعد وزارت تعلیم نے معاملے کا نوٹس لے کر برخاستگی کے احکامات منسوخ کردیئے ہیں اسلام ڈیلی ویجز اساتذہ کو نوکری سے برخاست کرنے کا ڈائریکٹر کالجز کا زبانی حکم نامہ معطل کردیا گیا وفاقی  نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹر ماڈل کالجز نے ماڈل کالج کے پرنسپل صاحبان کو 300 سے زائد ڈیلی ویجز اساتذہ کو فی الفور نوکری سے برخاست کرنے کے زبانی آرڈر دیئے جس پر  ڈیلی ویجز اساتذہ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ بعدازاں ڈیلی ویجز اساتذہ نے وزارت تعلیم کے افسران سے رابطہ کیا اور ان کو اس معاملے پر آگاہ کیاجس پر وزارت تعلیم کے افسران نے اساتذہ کے نمائندوں کو  تدریسی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن