حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر شیخ آفتاب احمد نے میاں محمد نواز شریف کی حکومت سے تحصیل حضرو کو سوئی گیس پریشر کی بہتری کے لیے 30 کروڑ روپے منظور کروائے تھے 2018 میں تحر یک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد یہ منصوبہ مکمل نہ ھو سکا تھا تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوتے ہی میاں شہباز شریف کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد سابق وقاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی کوشش کی جس کے بعد علاقے میں 14 انچ پائپوں کی فراہمی شروع ہو گئی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ آفتاب احمد نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اقتدار میں آئی ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا انہوں نے کہا تحصیل حضرو کو سوئی گیس کے پریشر کے لیے کام شروع ھو چکا ھے اگر سابق حکومت میں اس منصوبے کو مکمل کر دیا جاتا تو آج علاقے میں سوئی گیس پریشر کا مسلئہ حل ھو جاتا ۔