کلرسیداں(نامہ نگار)کلر میں تعینات سٹی ٹریفک پولیس اندرون شہر ٹریفک کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بجائے بیشتر اوقات کلرسیداں بائی پاس پر مستعد نظر آتی ہے جہاں یہ راولپنڈی اسلام آباد سے ڈڈیال، پلاک،اسلام گڑھ،چک سواری،میرپور ،بھمبھر، کوٹلی، نکیال آنے جانے والی گاڑیوں کو روک کرکاغذ ا ت کی جانچ پڑتال اور تلاشی میں مصروف دکھائی د یتی ہے مگر یہ اندرون شہر نہ صرف ٹریفک کے ہجوم سے لاتعلق رہتی ہے بلکہ کلرسیداں سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کے کاغذات،اوور لوڈ نگ اور اوور چارجنگ پر بھی توجہ نہیں دیتی اس کے سامنے سے اے سی کوسٹر بغیر اے سی کے کھلے شیشوں کے ساتھ گزرتی رہتی ہیں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی یہ صورتحال اس کی مجموعی کارکردگی کی عکاس ہے۔