تربیلا(نامہ نگار) تحصیل غازی کے مشہور دوہر ا ئے قتل کیس ملک طاہر اقبال شہید و سابق کونسلر گل نوا ز شہید کا فیصلہ گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج کورٹ 4 ہری پوراعجاز یونس نے سنا دیا ہے۔ گرفتار چار ملزمان ، سابق ایم پی اے فیصل زمان کے قریبی ساتھ فرما ن اللہ ساکن عیسی غازی ،شیرغازی، شیر علی اور رحمت اللہ کو عمر قید 25/25 سال کی قید کی سزا سنا د ے دی گئی ہے ۔ اس قتل کیس کے مفرور ملزم جہازو ں والے گروپ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زما ن اور سہولت کار عالم زیب عرف حصو،رضا محمد سا کن غازی و دیگر کو مفرور ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 13 ستمبر 2020 کو سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی و پی ٹی آئی کے صوبائی راہنما ملک طاہر اقبال اور انکے قریبی ساتھی سابق کونسلر گل نواز تحصیل غازی کے موضع کوئیٹرہ سے فاتحہ خوانی کرکے واپس آرہے تھے کہ شام کے وقت ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔تین سال بعد فل ٹرائل کے سنایا گیا ہے۔اس کیس کے ملزم سابق ایم پی اے فیصل زمان کے دو دو ملازم نامزد ملزمان عالم زیب عرف حصو اور رضا محمد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔