سنجوال کینٹ(نامہ نگار)ضلع اٹک کے مصروف ترین تجارتی مرکز گوندل منڈی کے ایم سی بی بنک کی انتظامیہ نے وطن عزیز پاکستان کی جشن آزادی کی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے عہد کیا کہ وہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار بنک منیجر آ غا شمروز نے جشن آزادی کے حوالے سے جار ی تقریبات کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر آپریشنز منیجر علی معظم، انویسٹمنٹ منیجر لائبہ خان، اکاؤنٹس افسر صبا خان، بنک افسران عثمان خان، لقمان خان بھی موجود تھے اپنے بنک کی نئی پراڈکٹس کے حوالے سے بتاتے ہوئے آ غا شمر وز نے کہا کہ تاجر برادری اور دیگر کھا تیداروں کی سہو لت کے لیے بنک کے افسران اور تربیت یافتہ اہلکا ر پیش پیش رہتے ہیں آ غا شمروز نے کہا کہ آزاد قو میں ہمیشہ اپنے ملک کی آزادی اور سالمیت کا تحفظ کرتیں ہیں ۔