غیر بچوں کیلئے مہریہ ٹاؤن لمیٹڈ اٹک نے مہریہ ہیومنٹی فاوَنڈیشن کی بنیاد رکھی

Aug 13, 2023

 سنجوال کینٹ(نامہ نگار)بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہے اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر نے کیلئے اور غریب افراد کو مفت علاج مہیا کرنے کیلئے مہریہ ٹاوَن (پرائیویٹ)لمیٹڈ اٹک نے مہریہ ہیومنٹی فاوَنڈیشن کی بنیاد رکھی جس کے ذریعے روز انہ کی بنیاد پر غریب اور لاچار کا مفت علاج کیا جاتا ہے اب مہریہ ٹاوَن (پرائیویٹ)لمیٹڈ نے گور نمنٹ ہائی سکول نمبر2اٹک شہرانتظامیہ کی درخو ا ست پر سکول کا کمپیوٹر لیب اپ ڈیٹ کیا تاکہ بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے لیب کا افتتا ح ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا،اسسٹنٹ کمشنر ا ٹک نے کیا اور مہریہ ٹاوَن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تعلیم دوست اقدام پر خراج تحسین پیش کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملک محسن عباس،ڈ سٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک اکرم ضیائ،ڈ پٹی ڈی ای او سکینڈری مبشر،ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری عابد،ڈا ئر یکٹر ایجوکیشن مہریہ ہیومنیٹی فاوَنڈیشن آ صف صدیقی ،پرسنل اسسٹنٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر عباسی بھی موقع پر موجود تھے ۔

مزیدخبریں