نوازشریف کو دنیا کی کوئی طاقت واپس آنے سے نہیں روک سکتی، طارق محمود سیٹھی

 بیول (نامہ نگار)نوازشریف کو دنیا کی کوئی طا قت واپس آنے سے نہیں روک سکتی۔ تحصیل گوجرخا ن مسلم لیگ کا گڑھ ہے تنیوں نشستیں جتیں گئے سیا ست کسی کی وارثت نہیں کہ وہ ٹکٹ اپنے خاندان میں بانٹے۔ مورثی سیاست کا وقت گزر چکا ہے۔ مسلم لیگ زمینی حقائق اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے گوجرخان سے ٹکٹ جاری کرئے گی۔ کیوں کہ سیاست وراثت نہیں بلکہ کارکنوں کا حق ہے۔ جو لوگ بار بار خود کو خاندانی سیاست مسلط کرنا چاہتے ہیں اب انھیں شرمندگی اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔ مسلم لیگ کے ٹکٹوں کا فیصلہ پارٹی جس کے حق میں دے گی کارکن اس کی حمایت کریں گے۔ مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے  انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں تحصیل گوجرخان کی عوام نوازشریف کی مہارت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن