گوجرخان (نامہ نگار)امیر جمعیت علمائے اسلام وڈپٹی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے اسلام کشمیر خطیب جامع مسجد مدینہ حیات سرروڈ مولانا قاری محمد ریاض عثمانی کاشمیری نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تحفظ ناموس صحابہ واہلبیت وامہات المومنین ؓبل کی منظوری پاکستان کے مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی متفقہ طور پر منظوری پر تمام قومی اسمبلی وسینٹ ممبران کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ممنون ہیں بل کے نفاذ سے ملک سے فتنہ فسادکی بیخ کنی کر نے اور فرقہ واریت کی روک تھام کیلے موثر ہوگا پاکستان میں توہین وتحقیرکاسلسلہ رکے گاصحابہ واہلبیت مسلمانوں کے ایمان کا مرکز ہیں ان کی توہین کسی صورت برداشت نہیں ہوسکتی یہ ملک مزید کسی فتنہ وفساد کامتحمل نہیں ہوسکتا ہرایک مذہب ومسلک کو اپنی حدود میں رہ کر عبادت کاحق ہے ۔ اس بل کے پاس کرانے میں جن جماعتوں وافراد نے کوشش کی خصوصاًقائدجمعیت مولانا فضل الرحمان، قائد اہلسنت مولانا محمد احمد لدھیانوی ، مولانا حافظ عبد الکریم ، مولانا عبدالاکبر چترالی ، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا مفتی عبدالشکور،سینٹرطلحہ محمود، مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ق، پی پی چیرمین سینٹ، جماعت اسلامی سمیت تمام اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںجنہوں نے اپنا صحیح حق نمائندگی اداکیا اور امت کے ایک دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا۔