سرینگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے حکومت اور پاکستانی عوام کو اس کے یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کیلئے14اگست یوم تشکر جبکہ 15 اگست یوم سیاہ ہے، پاکستان کشمیریوں کا محسن او رسفیر ہے جبکہ بھارت ایک جابر اور سامراجی ریاست ہے جس نے فوجی طاقت کے بل پر جموںوکشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے۔مقبوضہ جموںو کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر بھی چسپاںکیے گئے ہیں جن میں پاکستانی عوام اور حکومت کو ان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ۔کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا بلکہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششوں میں تیزی لائے گا۔ انہوںنے بھارتی غلامی سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کشمیریوںپر زور دیا کہ وہ پاکستان کا یوم آزادی جوش و جذبے سے منائیں، مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں اور مملکت خداداد کی سلامتی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں،دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموںنے بھی یوم آزادی پر حکومت پاکستان اور عوام کو مبارکبادی دی ہے ،حریت رہنماوں فریدہ بہن جی، عبدالاحد پرہ، غلام محمد خان سوپوری، یاسمین راجہ، عبدالصمد انقلابی، مولانا مصعب ندوی، پروفیسر زبیری، جموں و کشمیر پیپلز لیگ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر پیر پنچال موومنٹ اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک حریت فرنٹ نے بھی اپنے بیانات میںمملکت خداداد پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ محکوم کشمیری حق پر مبنی اپنی جدوجہد کی مسلسل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ علاوہ ازیںمقبوضہ جموںو کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر بھی چسپاںکیے گئے ہیں جن میں پاکستانی عوام اور حکومت کو ان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔ ڈیموکریٹک یوتھ فورم کی طرف سے سرینگر اور دیگر مقامات پر چسپاں پوسٹروں میں قائداعظم، علامہ اقبال اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر موجود ہیں۔جبکہ مقبوضہ جموںوکشمیر میںقابض انتظامیہ نے 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی سے قبل حفاظتی اقدامات کے نام پر بڑی تعداد میں فوجی ، پیراملٹری اور پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں،سرینگر میں خاص طور زمینی اور فضائی نگرانی کے ساتھ ملٹی لیئر سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مقبوضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے منگل کو بھارتی یوم آزادی ،یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس روز مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال کے علاوہ سیاہ پرچم لہرا ئے جائیں گے جبکہ دنیا بھر میں کشمیری احتجاجی مظاہرے کریں گے ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی یوم آزادی کو کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ اس روزمکمل ہڑتال کریں۔دوسری جانب ضلع پلوامہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔ اجے کمار نامی اہلکار نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ضلع کے علاقے سیل اونتی پورہ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
مقبوضہ کشمیر : 15اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان ، پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد کے پوسٹرز چسپاں
Aug 13, 2023