اہلیہ پر تشدد کرنے والے اور پانی بھرنے کے تنازع پر مقدمات درج

Aug 13, 2023

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اہلیہ پر تشدد کرنے والے اور پانی بھرنے کے تنازع پرپولیس نے مقدمات درج کر لئے تھانہ رمنا کو موبینہ معصب نے بتایا کہ میرے شوہر معصب خلیل جو نشے کا عادی ہے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا ہے جس نے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا والدین کے گھر تھی وہاں آ گیا اور تشدد کرکے زخمی کر دیا میرے والدین اور بھائیوں کو دھمکیاں دیں،تھانہ آئی نائن کو وارث مسیح نے بتایا کہ ایچ نائن ٹو میں انیس وغیرہ نے پانی بھرنے کے تنازعہ پر تشدد کرکے زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیں۔

مزیدخبریں