پاکستان منزل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور ایم ایس سی آئی کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی  ) پاکستان منزل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکن کمپنی ایم ایس سی آئی کے درمیان گلابی نمک( پنک سالٹ) ریفائن کرکے مارکیٹنگ کرنے اور ایکسپورٹ کرنیکی مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے گئے جس کے مطابق امریکن کمپنی ابتدائی طور پر دو سو ملین کی سرمایہ کاری کرنے کی اور لینک سالٹ ریفائن کریگی- اس کے لئے جدید ترین پلانٹ لگائے گی ۔ بعد ازاں اس میں سے توسیع بھی کی جائے گی پی ایم ڈی سی کی طرف سے انجنیئر اسد اللہ جبکہ نجی کمپنی کے سی ای او احمد ندیم نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محمد محمود، کریم عزیز ملک اور ایم ایس سی آئی کے ائر وائس مارشل شوبن نزیر اور ڈائریکٹر محمد مبارک موجود تھے ملکی معاشی صورتحال کے مد نظر دو سو ملین کی سرمایہ کاری بہت اہمیت کی حامل ہے. بے روزگاری کا خاتمہ ہو ہوگا ۔ جبکہ مذکورہ کمپنی کالج بھی تعمیر کرائے گی۔ معاہدہ کے مطابق ایم ایس سی آئی پنک نمک ریفائن کرنے کے لئے جدید ترین پلانٹ لگائے گی اور لوکل مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ بھی کرے گی جس سے مزید زر مبادلہ ملنے کی توقع ہے نجی کمپنی داؤد خیل SEZ میں پلانٹ لگائے گی جو کہ علاقہ کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا ۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے سرمایہ کاری کے اس معاہدہ کو خوش آئیند قرار دیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...