راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں مردوں کے ساتھ خواتین اور نوجوانوں کاانتہائی اہم کردارہوسکتا ہے،پاکستان کی آبادی میں 69 فیصد نوجوان ہیں جن میںبڑی تعدادبے روزگارہے جماعت اسلامی نوجوانو ں کے لیے ایک مکمل پروگرام رکھتی ہے یکم ستمبرکو راولپنڈی کے تاریخی گرائونڈلیاقت باغ میں گرینڈیوتھ کنونشن منعقد کررہے ہیں ،جماعت اسلامی نے قومی اور پنجاب کی سطح پر خواتین اورنوجوانوں کی لیے مکمل منشورتیارکیا ہے عوام نے اعتماد کیا توعوامی مسائل حل کرکے عالمی سطح پر سبزہلالی پرچم اور گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کریں گے۔
ملکی ترقی وخوشحالی میں خواتین اور نوجوان اہم کردارادا کر سکتے ہیں، ڈاکٹرطار ق سلیم
Aug 13, 2023