تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا،چوہدری انعام ظفر

Aug 13, 2023

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگ ن کے سینئرہنما امید وار صوبائی حلقہ پی پی 11 اور پی پی 17چوہدری انعام ظفر کی جانب سے جشن آزادی کی پر وقار تقریب کمیٹی چوک کے قریب نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس کی میزبانی سابق ایم پی اے تحسین فواد نے کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری انعام ظفر نے کہا کہ تحریک پاکستان میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں خواتین نے تحریک پاکستان میں جو خدمات سرانجام دیں وہ سنہرے حروف میں لکھنے کے قابل ہیں خواتین نے تحریک آزدی کے موقع پر بڑے بڑے جلسوں سے خطاب کیا ان کی کوششوں سے عام آدمی کو یہ معلوم ہوگیا کہ پاکستان کیوں ضروری ہے مسلمان خواتین نے جس جوش و جذبہ سے اس تحریک میں حصہ لیا اور بہادری کی جو داستانیں رقم کیں وہ اپنی مثال آپ ہیں ہم ان مثالی خواتین کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحسین فواد اور صدر شعبہ خواتین پی پی 17ثمینہ شعیب نے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد میں خواتین کسی سے پیچھے نہیں خواتین نے بھی تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار کو کسی بھی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تحریک پاکستان میں جب بھی خواتین کے کردار کی بات کی جائے گی تو محترمہ فاطمہ جناح کی قربانیوں کا ذکر کون بھول سکتا ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی اپنے بھائی اور قوم کی خدمات کیلئے وقف کردیں تھی محترمہ فاطمہ جناح کی انہی خدمات کے اعتراف میں قوم انہیں '' مارد ملت '' یعنی قوم کی ماں کے لقب سے پکارتی ہے ماضی کی خواتین مستقبل کی خواتین کیلئے مثالی نمونہ تھیں تقریب میں سابق ایم پی اے زیب النسا اعوان شعبہ خواتین پی پی 17کی صدر ثمینہ شعیب،حنا نعمان ایڈوکیٹ ، رخسانہ نازی ، میڈم رضیہ سلطانہ ،شمع فردوس ،صبیع دانیال ، مسز خرم اعوان ،روبینہ شفیق، ساجدہ اطہر،دولتانہ کوثر،شاہین صدیق، ندا خان ،شبنم موسی ،صفورا بیگم ،خالدہ بی بی ، طاہرہ وصی ، رشیدہ بیگم ، فرحانہ طارق ،سمیرا ملک، افشیں ،نادیہ،جمیلہ بیگم ، نگہت پروین،صائقہ،ڈاکٹر نسیم ،فرح ظفر سمیت خواتین کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی بعد ازں تقریب کے اختتام پر سابق ایم پی اے تحسین فواد نے شرکا خواتین کا شکریہ ادا کیا ملک کی سلامتی کی دعا کی گئی اور جشن آزادی کاکیک کاٹا گیا۔ 

مزیدخبریں