راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) جامعہ عائشہ للبنات عید گاہ شریف راولپنڈی کی دس سالہ طالبہ حفضہ رحمان نے سات ماہ میں قرآن مجید حفظ کرلیا جامعہ کے بانی و سرپرست اعلیٰ پیر محمد نقیب الرحمن نے حافظہ حفضہ رحمان کو سات ماہ میں قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔