لاہور (نامہ نگار) ڈیفس کے علاقے میں نجی سوسائٹی کے دفتر میں دو بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی موبائل فوٹیج منظر عام پر آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے دو بھائیوں انیب الرحمان اور منیب الرحمان کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کی موبائل فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔ واقعہ کی موبائل فوٹیج منظر عام پرآنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے نوٹس لے لیا۔
نجی سوسائٹی کے دفتر میں 2بھائیوں پر شدید تشدد، 3 ملزم گرفتار
Aug 13, 2023