منڈی بہائوالدین: کرپٹو کرنسی میں 14 لاکھ ڈوبنے پر نوجوان کی خودکشی

Aug 13, 2023

لاہور‘ منڈی بہائوالدین (نامہ نگاران) آن لائن بزنس کرپٹو کرنسی میں 14 لاکھ روپے لگا کر ڈالر کمانے کا خواب دیکھنے والے 25 سالہ نوجوان عبدالمتین گورائیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بہن بھائی کے غم میں صدمہ سے بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئی، گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔واسو کے رہائشی 25 سالہ نوجوان عبدالمتین گورائیہ اپنے چا ر بہن بھائیوں کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے آن لائن کرپٹو کرنسی میں عزیزواقارب سے 14 لاکھ جمع کر کے انوسٹمنٹ کر دی‘ لیکن 8 ماہ بعد اسے یہ معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی ویب پر فراڈ ہوگیا ہے۔ دوسری طرف مصری شاہ کے علاقے تیزاب احاطہ کے رہائشی 45 سالہ نعیم نامی نیگزشتہ روز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر اپنے پیٹ میں چھری گھونپ کر خودکشی کر لی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں