چکوال: کاشتکار نے تن تنہا منی ڈیم بنالیا‘ 6 برس میں 4 کروڑ لاگت آئی

چکوال (نیٹ نیوز) چکوال کے قصبے میں کاشتکار نے اپنی مدد آپ کے تحت منی ڈیم تعمیر کر لیا جس سے وہ اپنی زمینوں کیساتھ ساتھ قریبی دیہات کی زمینوں کو بھی پانی فراہم کر رہا ہے۔ چکوال شہر سے 30 کلومیٹر کی مسافت پر قصبہ بکھاری کلاں میں بنا یہ منی ڈیم ایک کاشتکار نے 6 سال کی طویل جدوجہد اور محنت کے بعد مکمل کیا۔ تقریباً 4 کروڑ روپے کی لاگت سے 35 ایکڑ پر بنے اس منی ڈیم کی گہرائی 15 فٹ ہے۔ اس میں بارش اور ندی نالوں سے آنے والا پانی جمع ہوتا ہے۔ اس ڈیم سے 200 ایکڑ رقبے کو پانی فراہم کرنے کی گنجائش ہے‘ لیکن ابتدائی طورپر 100 ایکڑ رقبے کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن