نواز شریف کی وطن واپسی بہت جلد، تمام زیادتیوں کا ازالہ ہوگا، خواجہ آصف

 اسلام آ باد (آئی این پی ) نوازشریف کی وطن واپسی بہت جلد ہوگی،ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی کی تمام زیادتی کا ازالہ ہوگا۔ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا نواز شریف کی نااہلی 5سال کی مدت گزرنے کے بعد ختم ہوچکی، سابق وزیرعظم سیاست میں بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گے۔ نواز شریف کی نااہلی کے سلسلے میں قانون سازی کو رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔جس میں نااہلی 5سال تک محدود کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن