گڑھ مہاراجہ‘ پولیس کا پی ٹی آئی رہنما کے ڈیرے پر چھاپہ‘ 10 ملازمین ‘ 2 کارکن گرفتار

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ نوائے وقت) سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف جھنگ رانا شہباز احمدخاں کے ڈیرے پر ایک دفعہ پھر پولیس نے چھاپہ مارا‘ رانا شہباز احمد کے بیان مطابق پولیس نے ان کے ڈیرے پر توڑ پھوڑ کی۔ ملازمین کو ہراساں کیا اور ڈیرے پر موجود10ملازمین اورپاکستان تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ رانا شہباز احمد کا مزید کہنا تھا کے ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...