صادق آباد :راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنےوالا ملزم گرفتار

Aug 13, 2023 | 10:39

صادق آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کو سی سی ٹی فی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد اب صادق آباد میں راہ چلی خاتوں کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی ہے، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ تین روز قبل لغاری کالونی میں پیش آیا، جہاں ملزم نے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کیا اور فرار ہوگیا۔حکام نے بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا ہے۔ جب کہ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں