پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 23 ویں برسی

Aug 13, 2023 | 10:54

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس گزر گئے، آج گلوکار کی 23 ویں برسی ہے۔نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو شہرِکراچی میں پیدا ہوئیں۔اپنی سُریلی آواز کی بدولت کم عمری میں ہی شہرت حاصل کی، اورمحض 35 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔15 سال کی عمر میں گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی نازیہ حسن لوگوں میں کافی مقبول تھیں لیکن جب انہوں نے بالی وڈ فلم قربانی میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے“ پیش کیا تو وہ دنیا بھر کے لوگوں میں مقبول ہوگئی تھیں۔ان کے اردو گانوں میں ”ڈسکو دیوانے“، ”بوم بوم“ اور ”آنکھیں ملانے“ والے مشہور ہوئے ہیں۔انگریزی گانوں میں ڈریمر دیوانے نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے، دنیا بھر میں ان کے ساڑھے چھ ملین ریکارڈز فروخت ہوئے ہیں۔”پرائیڈ آف پرفارمنس“ اور ”بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر“ کے علاوہ ورسٹائل گلوکارہ نے کئی دوسرے اعزازات بھی اپنے نام کئے ہیں۔کم عمری میں تیزی سے شہرت پانے والی نازیہ حسن کم عمری میں ہی دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھیں اور 13 اگست 2000 کو 35 سال کی عمر میں لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

مزیدخبریں