یومِ آزادی کے موقعے پر صدرِ مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 6ماہ کی کمی کردی

Aug 13, 2023 | 17:54

ویب ڈیسک

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی کے موقعے پر قیدیوں کی سزاؤں میں 6 ماہ کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کی منظوری آئین کی دعفہ 45 کے تحت دی۔ سزا میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا تاہم قتل، ریاست مخالف سرگرمیوں اور جاسوسی کے تحت قیدی اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔جنسی زیادتی، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں ملوث مجرموں پر اورمالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی قید میں تخفیف کا اطلاق نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

آئی جی جیل خانہ جات سندھ انور مصطفیٰ کا جون کے دوران اس حوالے سے کہنا تھا کہ سندھ بھر کی جیلوں سے 8 قیدی رہا اور 304 کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔

مزیدخبریں