قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی، منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔قومی کرکٹر حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے بعد قومی کرکٹر فہیم اشرف نے بھی خاموشی سے منگنی کرلی۔ فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب ان کے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں ہوئی۔ تقریب میں صرف انکے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔فہیم اشرف کے ساتھی کھلاڑیوں نے تقریب میں شرکت نہ کرنے کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ فہیم اشرف رواں ماہ سری لنکا میں ہونے والی پاک افغان سیریز کے اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ایشیا کپ میں بھی فہیم اشرف اپنے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔