مصر : دوران امتحانات روبوٹ ذمے داریاں انجام دیں گے

Aug 13, 2023 | 18:50

ویب ڈیسک
مصر : دوران امتحانات روبوٹ ذمے داریاں انجام دیں گے
مصر : دوران امتحانات روبوٹ ذمے داریاں انجام دیں گے
مصر : دوران امتحانات روبوٹ ذمے داریاں انجام دیں گے

ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ روبوٹ کئی شعبہ زندگی میں شامل ہوتے جا رہے ہیں اب مصر میں دوران امتحان بھی روبوٹ ذمے داریاں انجام دیں گے۔

جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کرتی جا رہی ہے ہماری زندگیوں میں روبوٹ کا عمل دخل بڑھتا جا رہا ہے شعبہ قانون ہو یا ہوٹلنگ، تعمیرات ہو یا کوئی اور شعبہ آہستہ آہستہ ہر شعبے میں روبوٹ ذمے داریاں سنبھالتے جا رہے ہیں جیسا کہ اب مصر کی ایک یونیورسٹی میں روبوٹ امتحانات میں ذمے داریاں انجام دے رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی کفر الشیخ یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کی فیکلٹی کے طلبہ و طالبات نے ایسا روبوٹ ڈیزائن کیا ہے جو ایپ کے ذریعے کنٹرول کر کے یونیورسٹی کیمپس میں امتحانی پرچے تقسیم کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد عبدو قاسم کی رہنمائی میں 12 طلبہ و طالبات کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔

ٹیم کے اراکین احمد راغب ابراہیم الشناوی اور حنین محمد کمال نے بتایا کہ ہمارا وژن ایسا پروجیکٹ تیار کرنا تھا جو یونیورسٹی کے لیے براہ راست کام آئے. اس کے علاوہ ہم نے روبوٹ میں کمپیوٹر ویژن ماڈل شامل کیا ہے جو سڑک پر موجود علامات جیسے موڑ کے اشارے، رکنے کے نشانات اور پیدل چلنے والوں کے ضوابط کو سمجھتا ہے۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تحت روبوٹ آپریٹنگ سسٹم(آر او ایس) سے چلنے والا یہ شاہکار یونیورسٹی کی مختلف عمارتوں میں کاغذات اور دستاویزات کی ترسیل کے عمل میں بھی پیش پیش رہے گا جب کہ روبوٹ کے مجموعی طور پر دو ماڈلز ہوں گے ابتدائی طور پر اس میں مختلف راستے اور فاصلے کا تعین اور ٹریفک کے حوالے سے مشین لرننگ سسٹم نصب ہوگا۔

اس روبوٹ سے کثیر جہتی فوائد حاصل کئے جائیں گے جیسا کہ یونیورسٹی کے مختلف کیمپس میں کاغذات کی ترسیل کے ساتھ محنت اور وقت کی بچت ہو گی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ روبوٹ یونیورسٹی کے اندر تیز رفتار اور غلطی سے پاک ترسیلات کو یقینی بنانے میں اہم ثابت ہو گا۔روبوٹ کی خالق ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ کاغذات کی ترسیلات کے علاوہ یہ ری سائیکلنگ کی غرض سے ناکارہ اشیا اکٹھی کرنا یہاں تک کہ یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں کے لیے سامان کی نقل و حمل کے کاموں میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں