پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے  لٹر تک کمی کا امکان ہے: ذرائع  

Aug 13, 2024

اسلام آباد( این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اب تک کی ورکنگ کے تحت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے 8روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9روپے فی لٹر سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 12روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15اگست کو بھیجے گا، وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں