اقلیتیں ہماری سفیر‘ لاہور چیمبر نے سانحہ جڑانوالہ پرآواز بلند کی:کاشف انور

Aug 13, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اقلیتوں کے عالمی دن  پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جسمیں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر  اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹ ، سردار بشن سنگھ، بشپ سہیل یوسف، پنڈت امرناتھ رندھاوا، پروفیسر محمود غزنوی قاری خالد‘ عثمان نوری، پروفیسر شبیر ،علماء  و مشائخ نے بھی شرکت کی۔ صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا اقلیتیں ہماری سفیر ہیں‘ لاہور چیمبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کا دن منایا گیا ہے۔ لاہور چیمبر نے سانحہ جڑانوالہ اور پشاور میں سکھ کے قتل کے خلاف آواز بلند کی۔ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے ایسی تقریبات اس تاثر کا خاتمہ کریں گی کہ پاکستان اقلیتوںکیلئے محفوظ ملک نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتوں کیلئے بجٹ میں دو سو فیصد اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کچھ پہلوئوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک ناخوشگوار واقعہ سب کیے کرائے پر پانی پھیر دیتا ہے۔

مزیدخبریں