انٹرنیشنل یوتھ ڈے پر ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ریسکیو سکاؤٹس  کیمپ 

لاہور(نامہ نگار) انٹرنیشنل یوتھ ڈے پر ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ریسکیو سکاؤٹس  کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈاکٹر رضوان نصیر نے انٹرنیشنل یوتھ ڈے2024 کے موقع پر شروع ہونیوالے ریسکیو سکاؤٹس کیمپ میں 395 نئے بھرتی ہونیوالے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام ریسکیورز ریسکیو اسکاؤٹس ٹرینر پروگرام کے تحت تربیت حاصل کر کے افراد معاشرہ کو حادثات سے بچانے کیلئے تیار رہنے، ایمرجنسی ریسپانس اور سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کیلئے مزید سکاؤٹس کی اپنے اپنے علاقے میں ٹریننگ کروائیں گے اور نوجوانوں کو سماجی طور پر ذمہ دار شہری بننے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن