پاکستان مرکزی مسلم لیگ میاں چنوں میں ارشد ندیم آئی ٹی انسٹیٹیوٹ بنائے گی 

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے ترجمان تابش قیوم،صدر مسلم یوتھ لیگ حارث ڈار کی قیادت میں قومی ہیرو ارشد ندیم سے انکے گھر پر ملاقات کی اور پیرس اولمپکس میںپاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ارشد ندیم اور ان کیلئے والدین کیلئے عمرہ کے ٹکٹ سمیت میاں چنوں میں ارشد ندیم انسٹی ٹیوٹ بنانے کا اعلان کیا گیا  جس میں قومی ہیرو کے شہر کے بچوں کو فری آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے۔ ارشد ندیم نے اس کاوش پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔ وفد میں عبدالحنان خالد صدر مسلم یوتھ لیگ جنوبی پنجاب، حافظ منور جنرل سیکرٹری خانیوال، احمد اجمل میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب، محمد رفیق صدر پاکستان مرکزی مسلم تحصیل میاں چنوں ودیگر مقامی رہنما بھی شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن