لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی کا عمل جاری ہے۔ سابق حکومت کے بنائے قانون میں ابہام ہے۔ وہ مقامی جمہوری حکومتوں کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں، سینئر صحافیوں و دیگر نے شرکت کی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا میاں نواز شریف نے اپنی وزارت عظمی کے ادوار میں بلدیاتی ادارے مضبوط کیے بعد میںآنے والوں نے انہیں گھر بھیج دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بنائی گئی اعلیٰ سطح کمیٹی نے مختلف نظام سٹڈی کر کے نئے بل کی سفارشات کابینہ کو بھجوا دی ہیں۔ امید ہیصوبائی کابینہ جلد مسودہ قانون کی منظوری دے گی اور یہ معاملہ پنجاب اسمبلی جائیگا۔