لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب عوام کی صحت کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ، تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے مارکیٹ میں ادویات کی کمی کے حوالہ سے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میڈیا پر بعض ادویات کمی کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جو کہ حقیقت پر مبنی نہ ہیں۔ شوگر، بلڈ پریشر، آنکھوں کے قطرے وغیرہ، ان ادویات کے متبادل مشہور برانڈز جن کے استعمال کو معالج ترجیح دیتے ہیں وافرمقدار میں میسر ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ موجودہ میڈیا رپورٹ کے تناظر میں ڈرگ کنٹرول کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک رہیں تا کہ مکمل صور تحال واضح ہو سکے۔