پنجاب ہائی وے پٹرول:صوبہ بھر میں قوانین کی پاسداری ، شہریوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل 

Aug 13, 2024

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب پولیس صوبے کی تمام شاہرات پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی سرکوبی کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 10 لاکھ 63 ہزار 1 سو 61 افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 204 اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران کو گرفتار کیاگیا۔ 5 لاکھ 21 ہزار 5 سو 34 گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے 106 چوری شدہ گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 78 ہزار 5 سو 35 ای چالان کیے گئے۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 14474 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی، جرمانے کی مد میں 3 کروڑ 32 لاکھ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 353 گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 5054 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔17 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔ 51 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔3284 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و رہنمائی فراہم کی گئی۔

مزیدخبریں