سپیڈو بس سروس کے روٹ نمبر6پر بسوں کی تعداد بڑھائی جائے:ناظم شوکت

Aug 13, 2024

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہاکہ سپیڈو بس سروس پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔شہر میںروٹ نمبر6پرمسافروں کے انتہائی رش کے پیش نظر مزید بسیں چلائی جائیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ لاہور کی طرح پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سپیڈو بس سروس کاآغاز کیا جائے۔

مزیدخبریں