الخدمت فاؤنڈیشن اہل غزہ کی بحالی وتعمیرنو بھی کرے گی:ڈاکٹر حفیظ الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ میں ڈاکٹرزکی بین الاقوامی تنظیم فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(فیما)  کے کنونشن میں شرکت کی۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے بتایا اہل غزہ  کیلئے اڑھائی ارب کا2080 ٹن امدادی سامان پہنچا چکے۔  فوڈ پیکج، خیموں، ادویات ، کپڑوں،طلبہ اور یتامیٰ کی معاونت کیساتھ ساتھ فیلڈ ہسپتال کی تیاری مکمل ‘بحالی پلاننگ بھی کی جاچکی ، مخیرحضرات کی توجہ درکار ہے۔
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ یوم آزادی خود احتسابی کے عزم کے ساتھ منایا جائے۔اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا مگر بدنیت اور نا اہل سیاسی سوچ نے کمال کو زوال میں بدل دیا۔نا اہل،کرپٹ اور منقسم سوچ بدستور قابض ہے۔جمہوریت عددی اکثریت سے نہیں امور مملکت چلانے کی صلاحیت سے مضبوط اور ثمر بار ہو گی۔ انہوں نے کہاارشد ندیم نے اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کر کے مرجھائے قومی چہرے پر خوشی کی لہر دوڑا دی، انہیں اور انکے والدین کو مبارکباد دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن