AGCO میسی فرگوسن سے منظوری‘ ملت  ٹریکٹرز کیلئے برآمد کے نئے راستے کھل گئے 

لاہور (کامرس رپورٹر) ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے12اگست کو اپنی پرنسپل کمپنی AGCO میسی فرگوسن سے منظوری کے بعد پاکستان میں تیار کردہ میسی فرگوسن ٹریکٹرز کی دنیا کے ممکنہ حصوں میں برآمدکی تاریخی کامیابی کو  منایا۔ ملت کی60 سالہ لیڈنگ خدمات‘ اعلیٰ معیار اور ٹریکٹر کے پرزوں کی 90 فیصد سے زیادہ لوکلائزیشن کے حصول  نے اس ترقی کی بنیاد رکھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی   وزیر  صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے کارکنوں اور انتظامیہ کو  بہترین کارکردگی اور کامیابی   پرخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے ان کامیابیوں میں AGCO  کی سرپرستی و کردار پر میسی فرگوسن کے نائب صدر مسٹر ڈیرن پارکر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین ملت گروپ  سکندر مصطفی خان نے منظور شدہ بین الاقوامی معیار کے ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے  ملازمین کی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔ ایم ٹی ایل کے سی ای او راحیل اصغر نے  صنعتوں اور کسانوں کو درپیش مشکلات کے خلاف جدوجہد کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام ملت کے ترانے پر ہوا۔

ای پیپر دی نیشن