فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا میں یوم آزادی کی آمد کے سلسلے میں سے لائٹنگ کرنیوالا الیکٹریشن تھانہ کی بالائی منزل کی چھت سے گر کر جان بحق ہو گیا۔جنڈیالہ کارہایشی3بچوں کاباپ سرفراز احمد14اگست کی مناسبت سے تھانہ میں لائٹنگ کرتے ہوئے چھت سے پاؤں پھسلنے کے بعد گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیواہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔دریں اثناء سرحدی گاؤں لدھیکے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق ہو گیا،6بچوں کا باپ محمد جاوید مکان کی چھت سے بارشی پانی نکالنے کے دوران محکمہ واپڈا کی ہائی ٹینشن لائن سے چھوجانے کے باعث جھلس کر جان بحق ہوگیا۔ متوفی محمد جاوید کی نعش ریسکیواہلکاروں نے لواحقین کی تحویل میں دیدی۔