ہائیکورٹ:چکن کی قیمت قوانین کے مطابق مقرر کرنے کی درخواست ،فریقین کو نوٹس جاری 

Aug 13, 2024

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز نے چکن کی قیمت قوانین کے مطابق مقرر کرنے کی درخواست جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے رجسٹرار آفس کو بھجوا دی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16اگست کو طلب کر لیا۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ حکومت پنجاب چکن کی قیمت کے حوالے سے طریقہ کار غیر قانونی ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی مشاورت کے ساتھ قیمتوں کا میکنزم بننا چاہیے۔ عدالت قوائد وضوابط کے تحت چکن کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں