سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاروں کو 101ارب سے زائد کا نقصان

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ پیرکے روز مندی رہی ۔مارکیٹ 78ہزار پوائٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی۔  سرمایہ کاروں کے101ارب روپے سے زائدڈوب گئے‘62.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس  589 پوائنٹس کی کمی کے بعد 77980  پوائنٹس ہو گیا،کے ایس ای30انڈیکس  176 پوائنٹس کمی سے 25002 پوائنٹس پر بند ہوا، آل شیئرز انڈیکس 50430 پوائنٹس سے گھٹ کر49960 پوائنٹس پر آگیا۔  مارکیٹ  سرمائے میں 101 ارب 74 کروڑ 33 لاکھ 26 ہزار 530 روپے کی کمی   ہوئی۔ سرمائے کا مجموعی حجم  103 کھرب 89 ارب 56کروڑ53لاکھ24ہزار798روپے رہ گیا۔ پیر کو 22ارب روپے مالیت کے41کروڑ51لاکھ70ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔444کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘122  کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،278میں کمی اور44 کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن