گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی زیر صدارت ہیڈ آفس پیپلز کالونی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ ڈپٹی ڈائریکٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سب انجینئرز نے شرکت کی،اجلاس میں عوامی شکایات کے حل کا جائزہ لیا گیا ،ایم ڈی واسا نے سیوریج سے متعلق عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کوفعال رکھا جائے بارشی صورتحال میں فوری طور پر نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور تمام روڈ مین راستوں کو ہنگامی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی لاپرواہی ناقابل قبول ہوگی انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسز فراہم کرنا اولین فرض ہے۔
گوجرانوالہ:ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس، شکایات کا جائزہ
Aug 13, 2024