جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا دسواں اجلاس  

Aug 13, 2024

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری کاشف اسماعیل گجر اور سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ کی زیر صدارت جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 10واں اجلاس ہو۔ اجلاس میں 4نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا گیا جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 106,107,108,109ویں بورڈ اجلاس کے منٹس کی منظوری اور گوجرانوالہ ڈویژن کی 12تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کیلئے بڈنگ ڈاکومنٹس /آر ایف پیز کی منظوری کیلئے پیش کئے گئے۔ ایجنڈا ون(گزشتہ بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس)کمنٹس کی منظوری دے دی گئی اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور جے ایس بینک کے درمیان معاہدہ کی منظوری بھی ایجنڈا میں شامل جس تھااجلاس میں چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل گجر، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عباس جوتہ، کمپنی سیکرٹری خرم شہزاد، چیف فنانس افسر اظہر عباس چیمہ، سنیئر مینیجر آپریشنز عامر مشتاق، مینجر پروکیورمنٹ احمد خورشید، مینجر ایم آئی ایس عبدالوحید سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں