یوم آزادی ملکی استحکام ،باہمی یکجہتی کا درس دیتا ہے:ڈاکٹر دانش حبیب 

Aug 13, 2024

 گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر ڈاکٹر دانش حبیب بٹ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انشال ارشد اور سرپرست ڈاکٹر عادل رشید چیمہ نے کہا ہے کہ تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو، مملکت خداداد پاکستان انتھک جدوجہد اور لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ جشن آزادی کا دن ہمیں ملکی استحکام، بقا اور باہمی یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ اس وقت ہم سب کو بحیثیت قوم دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم قومی پرچم کے سائے تلے متحد ہیں۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خواب اورقائداعظم محمد علی جناح کے فلسفے پر عمل درآمد کر کے ہی ملک کو معاشی و اقتصادی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کے شہدا اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ایک عظیم وطن حاصل کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں مذہبی اور فکری سوچ کی آزادی دلوانے کے لئے دن رات کوشش کی 14 اگست کا دن اسی آزادی اور علیحدہ ریاست حاصل کرنے کی خوشی کے اظہارکا دن ہے۔

مزیدخبریں