گوجرانوالہ ،قلعہ دیدار سنگھ، نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) این اے 81 گوجرانوالہ میں اظہر قیوم ناہرا کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی مسلم لیگی ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ جوق در جوق''ناہرا ہاؤس''نوشہرہ ورکاں پہچنے جہاں آتش بازی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، مسلم لیگی راہنمائوں چوہدری سیف اللہ مانگٹ، چوہدری عظمت علی ملہی چیئرمین یونین کونسل چک چوہدری، خاور عباس اعوان چئیرمین یوسی چہل کلاں، چوہدری ظہیر اکرم گورائیہ صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن، اقبال صدیق سدھو سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)، چوہدری محمد آصف مٹو چیئرمین یونین کونسل مٹوبھائیکے اور شاہد انصاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے آئین وقانون کی فتح قرار دیا ہے۔
اظہر قیوم ناہرا کی بحالی پر لیگی کارکن خوش، بھنگڑے ڈالے
Aug 13, 2024