حافظ آباد: بھٹہ مالکان کا مزدور پر مبینہ تشدد، زہر دے کر مار ڈالا 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) بھٹہ مزدور کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرویز کوٹ لدھا میں بھٹہ خشت پر محنت مزدوری کرتا تھا۔ چند روز قبل وہ محنت مزدوری کے بعد محلہ پیر کالے شاہ میں بہن کے گھر گیا جہاں سے اسے بھٹہ مالکان کا ساتھی سیف اسے اپنے گھر مدھریانوالہ روڈ پر لے گیا جہاں پر بھٹہ مالکان آصف اور حیدر نے سیف کے ساتھ مل کر لین دین کے تنازع پر پہلے اس پر ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کیا اور  پھر زہر پلا دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ سٹی پولیس نے پرویز کی بیٹی حمیرا کی درخواست پر دو بھٹہ مالکان آصف اور حیدر سمیت تین ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن