یوکرائنی فوج روس میں 30 کلومیٹر آگے تک جا چکی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

کیف (نوائے وقت رپورٹ) یوکرائنی فوج نے روسی سرزمین پر کرسک کے علاقے میں 30 کلومیٹر تک پیش قدمی کرلی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرائنی فورسزگزشتہ ہفتے سے روس کے سرحدی علاقے کرسک میں دراندازی کررہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی صدر زیلنسکی نے بھی بالواسطہ طور پر روس میں یوکرائنی فوج کی دراندازی کی تصدیق کردی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے بالواسطہ یوکرائنی فوج کی کرسک میں کارروائی کو تسلیم کر لیا ہے۔ زیلنسکی نے ہفتے کے روز جنگ کو جارح کے علاقے میں دھکیلنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پہلی بار باقاعدہ یوکرائنی فوج اور خصوصی آپریشن یونٹ روسی علاقے کرسک میں داخل ہوئے ہیں۔ یوکرائنی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے علاقے کرسک سے یوکرائن کی سرزمین پر ہزاروں حملے مناسب جواب کے مستحق ہیں۔ صرف کرسک کے اضلاع سے ہمارے علاقے سمی پر تقریباً 2 ہزار حملے کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن