لاہور (کامرس رپورٹر) برائلر مافیا نے حکومت کے مقرر کردہ پولٹری نرخ ہوا میں اڑا دئیے۔ شہر میں کہیں بھی سرکاری ریٹ پر لسٹ پر برائلر مرغی کا گوشت دستیاب نہیں۔ شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 2 روپے بڑھ کر 596 روپے مقرر ہوئی مگر شہر میں کہیں بھی اس قیمت پر گوشت دستیاب نہیں۔ شہر بھر میں برائلر کا گوشت 700 روپے سے زائد پر فروخت جاری ہے۔ برائلر فارمر اور پولٹری ٹریڈرز دونوں ہی سرکاری ریٹ لسٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منڈی اور اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کی قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں مکمل ناکام ہیں۔
مافیا طاقتور، چکن کسی جگہ بھی سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں
Aug 13, 2024