لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے سولہویں اجلاس میں اریگیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کے لیے مجموعی طور پر 2 کھرب 13 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں چولستان کینال سسٹم کی تعمیر کیلئے 2کھرب 13 ارب شامل ہیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔