شرقپورشریف (نامہ نگار )تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شرقپورشریف میں نرس کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر پر شدید تشدد کیا مشتعل افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی ۔خاتون شمیم بی بی کو شدید سر درد کے باعث تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیامقتولہ کے لواحقین کے مطابق ڈیوٹی پر موجود نرس نے بلڈ پریشر چیک کیے بغیر انجیکشن لگا دیا اور مریضہ دم توڑ گئی جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی ڈاکٹر عادل کو شدید زدوکوب کیا اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنا شروع کردی اور نعش کو احتجاجاً ہسپتال ایمرجنسی سے باہر رکھ دیا اطلاع موصول ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشنر شرقپور فاطمہ ارشد ، سی او ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر فہد وحید اور ڈی ایس پی فیروز والا محمد نواز سمیت پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی مقتولہ شمیم بی بی کے لواحقین اور انتظامیہ کے درمیان مذکرات اس بات پر طے پائے گئے کہ تین رکنی کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر شرقپور فاطمہ ارشد ، سی او ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر فہد وحید اور ڈی ایس پی فیروز نواز پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔ جو سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ جاری کریں گے۔